فواد چوہدری, کی, منطق, سے میں, عظیم لیڈر, بن گیا ہوں

فواد چوہدری کی منطق سے میں عظیم لیڈر بن گیا ہوں

لاہور: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے جیل میں ملاقات پر یوٹرن کا طعنہ دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر نئے پاکستان میں یو ٹرن لینے کا مطلب عظیم لیڈر بننا ہے تو اس حساب سے میں اس صدی کا عظیم لیڈر بن گیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دوروز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی جس پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بلاول نے نوازشریف سے ملاقات کرکے رواں صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیاہے۔
بلاول بھٹو نے نواز شریف سے ملنے پر یوٹرن کا طعنہ دینے پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئے پاکستان میں یو ٹرن لینے کا مطلب عظیم لیڈر بننا ہے تو آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ میں یوٹرن لے کراس صدی کا عظیم لیڈر بن گیا۔
پہلے انسان بنو پھر سیاستدان بنو‘‘، انسانیت سیاست سے بالاتر ہے، کسی کی تیمارداری کو عیادت تک ہی رکھنا چاہیے، یاد نہیں جب عمران خان گرے تھے تو نواز شریف نے ان کی عیادت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے کوٹ لکھپت جیل, میں اہل خانہ اور, پارٹی رہنماؤں, کی ملاقات

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور: نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور جیل انتظامیہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے