میں 15 مارچ ,کو تمام, شواہد نیب ,کے سامنے, پیش کروں گا

میں 15 مارچ کو تمام شواہد نیب کے سامنے پیش کروں گا

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے اجازت لینے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف رشوت لینے کے شواہد پیش کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے عمران خان کی قیادت میں چلنے والی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ’تمام نیب زدہ بد عنوان ادارے ایک جگہ جمع ہورہے ہیں اور ہمیں ان کے اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں‘۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نالہ لئی ایکسپریس وے کی تعمیر کے تمام تر انتظامات پورے ہونے کے بعد اس کی بنیاد رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی لاگت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی نظر اندازی کی وجہ سے 18 ارب سے بڑھ کر 80 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کو ‘تعمیری کام اور منتقل’ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ایکسپریس امر چوک کے بجائے سون پل سے شروع ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے