جمشید دستی امتحان, پاس نہ, کرسکے

جمشید دستی امتحان پاس نہ کرسکے

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان کر دیا، جمشید دستی امتحان پاس نہ کرسکے

جمشید دستی ون سیون ڈبل فور رول نمبر کے ذریعے امتحانات میں شریک ہوئے تھے، ایل ایل بی پارٹ ون کے سات میں سے ایک بھی پیپر کلیئر نہیں کر سکے، جمشید دستی نے ملتان لاء کالج میں داخلہ لیا تھا۔
عوامی راج کے سربراہ نے بھی بہت کم عرصے میں اپنے انوکھے کارناموں کی وجہ سے بڑی شہرت حاصل کر رکھی ہے، تاہم پرچوں میں ان کی شہرت کام نہ آئی اور وہ تمام مضامین میں فیل ہوگئے۔
جمشید دستی 2013 کے الیکشن میں تو جیت گئے تھے لیکن بدقسمتی سے انھیں اس بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، التبہ عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں۔
جمید دستی نے اپنے حلقے میں 2008 میں انتخابات جیتنے کے بعد 5 بسوں کی مفت سروس کاآغاز کیا تھا اور اپنے عوامی انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے خود بھی کئی دفعہ بسوں میں ڈرائیورنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے سانحہ ماڈل ٹاؤن, سے, متعلق سوالات, پوچھیں, گے

نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوالات پوچھیں گے

لاہور:آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے