انجلینا جولی بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد کرائے کے گھر میں منتقل

ہالی ووڈ کی صف اول کی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ میں اختلاف کے باعث اداکارہ نے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ایف بی آئی نے بھی بریڈ پٹ پربچوں پر تشدد کی تحقیقات شروع کردیں تھی جب کہ دونوں اداکاروں میں طلاق کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے لیکن اس پہلے ہی دونوں نے اپنی رہائش علیحدہ کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد ان کے گھر سے کرائے کے گھر میں منتقل ہوگئی ہیں جہاں وہ بچوں کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں جب کہ اداکارہ نے طلاق کی درخواست سے قبل ہی لاس اینجلس میں کرائے پر گھر حاصل کرلیا تھا تاہم اب وہ نئے گھر میں رہائش اختیار کرنے کے بعد اپنے بچوں کے حوالے سے فکر مند ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ انجلینا جولی نے شوہر بریڈپٹ سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر, نے, امریکی ویب سیریز کا, پروجیکٹ سائن, کرلیا

آصف رضا میر نے امریکی ویب سیریز کا پروجیکٹ سائن کرلیا

یہ پروجیکٹ ایک ویب سیریز ہے جس کا پہلے نام ’گینگ آف لندن‘ تھا جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے