سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہاسے” گندی فرمائش “کرنے والے شخص کو اداکارہ کا کرارا جواب

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوناکشی سنہا سے ایک شخص نے ٹوئٹر پر عجیب و غریب فرمائش کر ڈالی، پرتیک گائل نامی شخص نے ٹوئٹر پر سوناکشی سے پوچھا، ہم کوآپ اپنی باڈی کب دیکھاﺅگی؟ آپ بکنی کب پہنوگی؟ سوناکشی نے منچلے کو سبق سکھاتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سوال اپنی ماں بہن سے کرے، اس کے بعد مجھے بتانا کہ انہوں نے کیا جواب دیا۔

بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق سوشل میڈیاپر ہونے والی اس بات چیت کے اسکرین شاٹ سوناکشی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کئے، تاہم، بعد میں سوناکشی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر رہی ہیں کیونکہ اس شخص نے معافی مانگ لی ہے۔سوناکشی نے کہا، مجھے امید ہے کہ وہ اور اس جیسے دیگر لوگوں کو اچھا سبق مل گیا ہوگا کہ خواتین کی عزت کیسے کی جاتی ہے، چاہے وہ کسی بھی پروفیشن سے کیوں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے