پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ ختم، پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کی پوزیشن بھی سامنے آگئی۔

پشاور زلمی کی ٹیم گروپ میں سرِ فہرست ہے جس نے اپنے 10 میچز میں سے 7 میچز جیتے اور 14 پوائنٹس اور بہتر رن اوسط کے ساتھ پہلے نمبر پر اس مرحلے کا اختتام کیا ہے۔

اس کے علاوہ پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دوسری بہترین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہے اور اس نے بھی اپنے 10 میچز میں سے 7 میچز جیت کر 14 پوائنٹس حاصل کیے، رن اوسط کی وجہ اس کا دوسرا نمبر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں 10 میچز کھیل کر 5 میچز جیتی جس کے بعد 10 پوائنٹس اور بہتر رن اوسط کے ساتھ وہ تیسرے نمبر تک پہنچ سکی۔

پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم کراچی کنگز نے بھی 10 میچز میں سے 5 میچز میں فتح سمیٹ کر 10 پوائنٹس حاصل کیے کراچی کنگز کی رن اوسط خراب رہی یوں اس کا نمبر چوتھا رہا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ دونوں ٹیمیں 13 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔

کوالیفائر کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ فائنل تک پہنچ سکے گی

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نیشنل اسٹیڈیم میں ہی 14 مارچ کو الیمینیٹر – 1 میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کا پی ایس ایل میں سفر تمام ہوجائے گا جبکہ دوسری ٹیم الیمینیٹر – 2 کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جہاں اس کا مقابلہ کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم سے ہوگا۔

اس سال بھی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایونٹ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں

 

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے