لاہور سے 30 مارچ کو جناح ایکسپریس چلے گی

لاہور : وزیر اعظم 30 مارچ کو لاہور سے جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ایکسپریس لاہور سے 30 تاریخ کو چلے گی، وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔ ہم ایک نیا شہر آباد کریں گے، وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 7 کروڑ سے حیدر آباد میں اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں، جو ٹریک ٹھیک نہیں وہ پہلے ٹھیک کریں گے، ہم اسٹینڈرڈ ٹریک ڈالنے جا رہے ہیں، ریلوے میں جو بھی نیا ٹریک بچھائیں گے وہ اسٹینڈرڈ ٹریک ہوگا۔

ہم ایک اور نرسنگ اسپتال بنانے جارہے ہیں۔اسپتال پاکستان کا سب سے جدید اسپتال ہوگا۔ نرسنگ ٹریننگ اسپتال کے لیے ٹینڈر الاٹ ہوگیا ہے۔ نالہ لئی ہمارا اہم پراجیکٹ ہے، منصوبے کا ڈیزائن منتخب کرلیا گیا ہے۔ نالہ لئی کا منصوبہ شہر کا نقشہ بدل دے گا۔ منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔

ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گیس و بجلی کی قیمتیں کنٹرول کر رہے ہیں۔ عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس آئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے سانحہ ماڈل ٹاؤن, سے, متعلق سوالات, پوچھیں, گے

نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوالات پوچھیں گے

لاہور:آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے