ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور: ایان علی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔

ماڈل گرل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ دائر درخواست میں ایان علی نے کہا ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کاموقع دیا جائے۔

کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا

 

یہ بھی پڑھیں

کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے؟

کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے؟

لاہور: وینا ملک نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے