گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل جیتنے کا خواب ابھی تک ادھورا ہے

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دھوکا دے جاتی ہے۔

سرفراز کی ٹیم ہر سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کا دل تو ضرور جیت لیتی ہے لیکن فیصلہ کن معرکے میں ہمت ہار جاتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی لیکن سرفراز کی ٹیم کو کبھی قسمت نے دھوکا دیا تو کبھی ان کی ٹیم نے۔ سرفراز کی ٹیم کا پاکستان سپر لیگ جیتنے کا خواب ابھی تک ادھورا ہے۔

 پاکستان سپر لیگ میں سرفراز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی

افتتاحی سیزن میں ان کے پلیئرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس سے ناقدین کے منہ بند ہوگئے اور دنیا کو بتایا دیا کہ’’ مہنگی ترین ٹیم‘‘ سے نہیں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے میچ جیتا جاتا ہے۔

سیزن2016 میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور کوئٹہ نے 9 میچز میں سے 7 میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں پر 174 رنز بنائے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔

گلیڈی ایٹرز دوسرے سیزن 2017 میں بھی بہترین آغاز کرتے ہوئے چیمپئن بننے کیلئے پرعزم تھی۔ تمام کھلاڑیوں نےگزشتہ سیزن کی بہترین کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کئی میچز میں فتوحات سے ہمکنار کیا اور ٹیم کو مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچایا۔

سرفراز کو ایک بار پھر ان کی ٹیم نے دھوکا دیا اور سرفراز کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

پاکستان سپر لیگ تھری میں سرفراز کی ٹیم کوئٹہ کی کارکردگی پہلے کی طرح نہیں تھی، گزشتہ دو سیزن میں کوئٹہ کی ٹیم کا فائنل میں ہارنے کی وجہ سے ان مورال ڈاؤن نظر آیا۔ کوئٹہ پہلی بار ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوئی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں سرفراز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک پھر شاندار آغاز کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست بھی ہے۔

سرفراز کی ٹیم کی اس شاندار کارکردگی کے بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ ان کی ٹیم اس بار اپنے کپتان ’’سرفراز کودھوکا نہیں دے گی‘‘ اور پی ایس ایل چیمپئن بننے کا خواب پورا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے