قبائلی, اضلاع, میں 15 حوالات کو, سب جیل, کا درجہ, دیا گیا ہے

قبائلی اضلاع میں 15 حوالات کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے

پشاور: حکمہ داخلہ نے حوالات کو سب جیل قرار دینے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منظور کرلیا جب کہ حوالات کو سب جیل قرار دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے بھی لی جائے گی

سمری کی منظوری کے بعد قبائلی اضلاع میں 15 حوالات کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے، ضلع شمالی و جنوبی وزیرستان، اورکزئی میں 2 حوالات، ضلع خیبر میں 3 جب کہ ضلع کرم، مہمند اور باجوڑ میں 2،2 حوالات کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
سب جیل کا درجہ ملنے کے بعد عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو وارنٹ بھیجا کرے گی، سب جیلوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیویز فورس کی ہوگی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے بھی 2 آرڈیننس پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس کے اختیارات مل گئے ہیں۔
لیویز فورس کا اپنا ڈی جی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہوگا، دونوں افسران کا تعلق پولیس سے ہوگا اور ہر قبائلی ضلع میں لیویز فورس کا سربراہ ڈی پی او ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں فورسز کو مرحلہ وار پولیس میں ضم کیا جائے گا، خاصہ دار اور لیویز فورس اب تک وفاقی حکومت کے تحت کام کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹرز, کی ہڑتال, کے, باعث شہریوں کو, شدید پریشانی, کا سامنا

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

 پشاور: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، سرکاری اسپتالوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے