مہوش حیات کو 23 مارچ, کو صدر, پاکستان عارف علوی, کی جانب سے, تمغہ امتیاز, دیا جائے گا

مہوش حیات کو 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا جائے گا

اداکارہ ان 127 افراد میں سے ایک ہوں گی جو پاکستان کی بہتری کے لیے کارکردگی کرنے پر یوم پاکستان کو یہ اعزاز حاصل کریں گے

تمغہ امتیاز پاکستان میں سِول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان اس اعزاز سے منتخب شخصیات کو نوازتے ہیں۔
رواں سال مہوش حیات کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز گلوکار عطااللہ خان عیسی خیلوی اور سجاد علی کو بھی دیا جائے گا، یہ دونوں ہی اس سے قبل ستارہ امتیاز کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔
مجھے یہ خبر سن کر بےحد خوشی ہوئی کہ صدر پاکستان نے مجھے یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا، میں ہمیشہ سے اپنا شوق پورا کررہی ہوں اور اس پر اس طرح سے اعزاز ملنے کا یہی مطلب ہے کہ میں کچھ اچھا ہی کررہی ہوں‘۔
میں نے بہت پہلے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں پاکستان میں ہی رہوں گی اور یہی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بہتر بنانے پر فوکس کروں گی اور مجھے اپنی شراکت پر فخر ہے، گزشتہ 5 سالوں میں، میں پاکستان کی کئی کامیاب اور بہترین فلموں کا حصہ بنی ہوں‘۔
اداکارہ نے اس اعزاز کے لیے اپنے ان دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے بغیر وہ یہ مقام حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتی۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’لیکن میں اس کا پورا کریڈٹ خود نہیں لوں گی، جب 23 مارچ کو میں یہ اعزاز قبول کروں گی تو اسے ان تمام ہدایت کار، ساتھی اداکار، مصنف، میک اپ عملے اور ٹیم میں موجود ہر فرد سے شیئر کروں گی، جو میری کامیابی کا حصہ بنا‘۔
’میں اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس بہترین اور یادگار سفر میں میرا ساتھ دیا، مجھے امید ہے کہ میں پاکستان کا نام اس ہی طرح آگے بھی روشن کرتی رہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں

ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور: ایان علی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے