ڈاکٹرفاروق ستارکے ساتھ کام نہیں کرسکتا

تحریک انصاف سے ایم کیو ایم کو آنے والے امجد اللہ خان نے ڈاکتر فاروق ستار کو اپنا استعفیٰ بھیجوا دیا ہے وہ ایم کیو ایم میں بہ طور رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

امجد اللہ خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے اس لیے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

تا ہم ابھی انہوں نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے اس حوالے سے کی جانی والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے امجد اللہ خان کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے تاہم الیکشن سے 12 گھنٹے پہلے دستبردار ہو کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

کراچی: مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے