ماسکو کے مرکزی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام اس وقت دنگ رہ گئے

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو کے مرکزی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے امریکی سفارتخانے کے اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد کیا

وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ روس کے سب سے بڑے شرمیتیوو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اسٹاف کو مارٹر شیل سے ملتی کوئی چیز ملی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ یہ مارٹر شیل ہے، جس کے ساتھ ڈیٹونیٹر بھی ہے لیکن اس میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں تھا۔
روس کی وزارت خارجہ نے سفارتی عملے کے سامان سے مارٹر شیل ملنے کو اشتعال انگیز قرار دیا۔
روسی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا نے اب بیرون ملک کے بعد روس کی سرحدوں میں بھی ہماری سیکیورٹی کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے رکن نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارٹر شیل انہوں نے اپنے ذاتی مجموعے میں بطور شوق جمع کرنے کیلئے لیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی اصل فلائٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور انہیں اگلی پرواز سے سفر کرنا پڑا۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ فرد کے امریکی فوج سے تعلقات ہیں۔
روس کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک و زخمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے