گالف کےعظیم کھلاڑی ’آرنالڈ پامر‘اب ہم میں نہیں رہے

گالف کھیل میں ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر جانےوالے پامر پینسلوینیا کے یو پی ایم سی اسپتال میں انتقال کرگئے جہاں ان کا امراض قلب کا علاج چل رہا تھا۔

دی یونائٹید اسٹیٹ گولف ایسوسی ایشن نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور انہیں’گولف کا عظیم ترین سفارت کار بتایا ہے

خیال رہے کہ انہوں نے گالف کے طویل کیریئر کے دوران دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی

معروف امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر وڈ نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: ’آرنالڈ آپ کی دوستی، مشورے اور خوب ہنسانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی انسان دوستی اور عاجزی آپ کی عظیم زندگی کا حصہ ہیں

اد رہے کہ معروف امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر وڈ نے رواں ماہ دس ستمبر کو گالف کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی

یہ بھی پڑھیں

فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، اوئن مورگن

فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، اوئن مورگن

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ورلڈکپ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے