غیر متلعقہ لوگوں, کی گلی, تک رسائی کو, روکا جائے

غیر متلعقہ لوگوں کی گلی تک رسائی کو روکا جائے

پیرس: ایک گلی تئی کریمیکس کے ساتھ جو اپنی خوبصورتی اور زینت کی وجہ سے انسٹاگرام پر ہزاروں تصویروں پر ان گنت لائِکس کی وجہ سے مشہور ہو رہی ہے

اس گلی کے رہائشی اس بات پر فخر کرنے کی بجائے پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں۔گلی کے رہائشیوں نے سٹی کونسل کو درخواست دے رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر متلعقہ لوگوں کی گلی تک رسائی کو روکا جائے۔
یہاں تک کہ وہاں کے رہائشیوں میں سے ایک نے انسٹا گرام اکاؤنٹ تک بنا ڈالا جس میں گلی میں بیرونی لوگوں کی طرف سے ہونے والی ناپسندیدہ کارروائیوں کی تصویریں ڈالی جاتی تھیں۔
رہائشیوں نے سٹی کونسل سے گلی کے داخلی راستے پر ایک گیٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس گیٹ کو مصروف اوقات جیسے شام کے وقت، ہفتے کے اختتام پر، طلوع آفتاب اور غروب کے وقت بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ عکاسی کے لیے اس وقت قدرتی روشنی اچھی ہونے کی وجہ سے لوگ انسٹاگرام کے لیے اس گلی کی بہترین تصویر کھینچنے کے لیے رخ کرتے ہیں۔
یہاں کے لوگ اپنا کچھ ‘انسٹاگرام فری’ ٹائم چاہتے ہیں۔اس گلی کی ایک باسی نے ریڈیو اسٹیشن فرانس انفو کو بتایا کہ ہم کھانا کھانے بیٹھتے ہی ہیں اور کھڑکی سے باہر لوگ تصاویر لینا شرو ع کرد یتے ہیں کچھ منچلے گھنٹوں وڈیوز بناتے رہتے ہیں۔یہ عمل تھکاوٹ کا شکار کر دینے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ کو سرطان لاحق ہو گیا ہے، الہان عمر

امریکہ کو سرطان لاحق ہو گیا ہے، الہان عمر

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن نے ملک کی موجودہ صورت حال کو سرطان زدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے