میں انتخاب, میں حصہ نہیں لے, رہی لیکن میں اپنے, نظریات کے لیے, آواز بلند کرتی, رہوں گی

میں انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی لیکن میں اپنے نظریات کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی

واشنگٹن: انٹرویو دیتے ہوئے سابق خاتونِ اول کا کہنا تھا کہ ’میں انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی لیکن میں اپنے نظریات کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی اور اس سلسلے میں کام بھی جاری رکھوں گی

2016 کے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ہیلری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدوار کے طور پر سامنے آئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس بات کو یقینی بنان چاہتی ہوں کہ میں جو کچھ بولوں وہ لوگ سمجھیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں کہیں نہیں جارہی ہمارے ملک میں کس چیز کو خطرہ ہے، اور جس قسم کی چیزیں اس وقت ہورہی ہیں وہ میرے لیے نہایت پریشان کن ہیں۔
ہیلری کلنٹن نے ڈیموکریٹ پارٹی کے کچھ اراکین کے ہمراہ اجلاس کیا جو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں امیدوار ہیں یا اس میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اجلاس میں سابق نائب صدر جو بائیڈن بھی شامل تھے جنہوں نے اب تک انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا۔
ہیلری کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے ہر شخص کو یہی کہا ہے کہ کسی بھی چیز کو معمولی نہ سمجھا جائے حالانکہ ہمارے پاس حکومت کے توڑے ہوئے وعدوں اور حقیقی مسائل کی ایک طویل فہرست موجود ہے جنہیں منظرِ عام پر لانے کی ضرورت ہے‘۔
اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں کسی سرکاری عہدے کے لیے کوشش کریں گی تو انہوں نے اس امکان کو مسترد کردیا۔
میرا نہیں خیال، لیکن میں نیویارک میں ہی رہنا پسند کرتی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نہایت شکرگزار ہوں کہ مجھے 8 سال تک سینیٹر رہنے اور ریاست بھر کے لوگوں کے ساتھ کام کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے