ایف اے ٹی ایف کی تجاویز پر عمل کرنے, کے لیے, سخت, اقدامات کرنے, ہوں گے

ایف اے ٹی ایف کی تجاویز پر عمل کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی تجاویز پر عمل کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی تجاویز کے پیش نظر ملک کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی میں تیزی لانی ہوگی۔
خدشات کا اظہار کیا کہ کہ پاکستان نے اگر ایف اے ٹی ایف کی تجاویز کو نظر انداز کیا اور ان پر عمل در آمد نہیں کیا تو اسے معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کی انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ (آئی سی آر جی) نے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے ایکشن پلان پر نظر ثانی کی تھی اور وہ پاکستان کے جنوری 2019 کے لیے طے کیے گئے اہداف پر کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
ان کا ایسا رویہ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے مقابلہ (اے ایم ایل/سی ایف ٹی) میں بہتری کے باوجود سامنے آیا۔
انہوں نے ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) اور آئی سی آر جی کے نظریے سے خطرنات ترین 8 کالعدم تنظیموں کو پاکستانی حکام کی جانب سے کم خطرناک سمجھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنے ایکشن پلان پر عمل در آمد کرنے کا زور دیا بالخصوص جن اہداف کو پورا کرنے کی مدت مئی 2019 ہے تاکہ حکمت عملی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان پر اگلی نظر ثانی جون 2019 میں کی جائے گی۔
جون 2018 کو پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اور اے پی جی سے اعلیٰ سطح پر سیاسی وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے اے ایم ایل/سی ایف ٹی کو مضبوط بنائیں گے اور انسداد دہشت گردی کے لیے اپنے ایکشن پلان میں مالی کمیوں کو پورا کریں گے۔
ایکشن پلان کی کامیاب اور اس کی اے پی جی سے تصدیق سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے باہر آجائے گا یا پھر ستمبر میں ’بلیک لسٹ‘ میں شامل ہوجائے گا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ فائنانس ڈویژن نے پارلیمنٹ میں 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ پیش نہیں، کمیٹی کی جانب سے وزارت خزانہ کے آڈٹ پیراز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے