تمام, صوبائی حکومتیں , کالعدم تنظیموں کے ,خلاف کارروائیاں, تیز کریں

تمام صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں

اسلام آباد: وزارت داخلہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی

اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ تمام صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔
وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اجلاس میں رجسٹرڈ تنظیموں سے متعلق بریفنگ دی جس پر اسلام آباد انتظامیہ کو کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی مفصل رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کردیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پابندیوں کے تحت کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں، سلامتی کونسل کے احکامات کا مقصد کالعدم تنظیموں اور افراد پر پابندیوں کو اسٹریم لائن میں لانا ہے۔ پاکستان میں سلامتی کونسل کے احکامات پر عمل درآمد سلامتی کونسل ایکٹ 1948ء کے تحت کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے