جمال خاشقجی کے, جسم کے, ٹکڑوں, کو جلانے, کے لیے, تین دن لگے

جمال خاشقجی کے جسم کے ٹکڑوں کو جلانے کے لیے تین دن لگے

ترکی: رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک حکام کو یہ معلوم ہوا ہے کہ سعودی قونصل جنرل کے گھر میں موجود بھٹی میں جلائے جانے والے پلاسٹک کے تھیلوں میں ممکنہ طور پر جمال خاشقجی کے جسم کے اعضا تھے، جو انہیں قتل کرنے کے بعد یہاں منتقل کیے گئے تھے

سعودی قونصل جنرل کے گھر میں موجود بھٹی کی تعمیر کرنے والے مزدور کا انٹرویو کیا، یہ بھٹی ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ کی حرارت پیدا کرنے کے لیے کافی ہے جس میں دھات کو بھی پگھلایا جاسکتا ہے۔
ترک حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی صحافی کے قتل کے بعد سعودی قونصل جنرل کے گھر پر باربی کیو کیا گیا جس کے لیے بڑے پیمانے پر گوشت کا آرڈر بھی کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ترک حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے جسم کے ٹکڑوں کو جلانے کے لیے تین دن لگے۔
ترک تفتیش کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ جب سعودی قونصل خانے کی دیوار پر موجود نئے رنگ کو اتارا گیا تو اس کے اندر جمال خاشقجی کے خون کے نشان بھی دیکھے گئے تھے اور دیواروں کو یقینی طور پر خاشقجی کے قتل کے بعد ہی رنگ کیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ سیکیورٹی حکام، سیاست دانوں اور جمال خاشقجی کے کچھ ترک دوستوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر مشتمل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک انٹیلی جنس چیف حکان فدان وہ پہلے ترک عہدیدار تھے جنہوں نے سعودی عرب سے جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے سے متعلق رابطہ کیا تھا۔
سعودی شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے سخت ناقد سمجھے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنے جب وہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل تو ہوئے لیکن واپس نہیں آئے، بعد ازاں ان کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا۔
صحافی کی گمشدگی پر ترک حکومت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے استنبول میں تعینات سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوا۔
تاہم ترک حکام نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ سعودی صحافی اور سعودی ریاست پر تنقید کرنے والے جمال خاشقجی کو قونصل خانے کے اندر قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک و زخمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے