چین سے منگوائے گئے ریلوے انجنوں میں کریکس پڑ گئے، کھڑا کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے منگوائے کئے ریلوے انجنوں میں کریکس پڑ گئے ہیں۔یہ انجن اب ٹرینوں سے اتار کر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ چین سے انجینئرز کی ایک ٹیم پاکستان آئی۔ چینی انجینئرز نے نقائص مستقل بنیادوں پر دور کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ چینی انجینئرز نے کریکس کے باعث کھڑے کئے گئے انجنوں کا معائنہ کیا۔انجینئرز نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ موٹو لوکو شاپ میں ان انجنوں کا معائنہ کیااور ان کو ٹھیک کرنے کی حامی بھری۔

یہ بھی پڑھیں

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے