شان شاہد اور ٹوئٹر صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شان شاہد اور ٹوئٹر صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکار شان شاہد اور ٹوئٹر صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پلوامہ واقعے کے بعد گلوکار عدنان سمیع نے ایک ٹوئٹر پیغام میں نریندر مودی کی حمایت کی اور بعدازاں پاک بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دیتے ہوئے بھارتی ہونے کا ثبوت دیا جس پر صارفین اور شان شاہد نے ان کو کرارا جواب دیا۔

اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ عدنان سمیع پاکستانی ہے نہ آئی ایس آئی کے ایجنٹ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں‘۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو یہ بھی لکھا کہ ’اسے آپ ہی رکھیں یہ آپ کے ہیں‘۔

یہی نہیں بلکہ شان شاہد نے عدنان سمیع کی جاسوسی فلم کا ٹائٹل ’ہاتھی زندہ ہے‘ تجویز کردیا۔

ٹوئٹر صارفین بھی گلوکار پر مزاحیہ میمز شیئر کررہے ہیں اور انہیں بھارت میں پاکستان خفیہ ایجنسی کا مخبر قرار دے رہے ہیں۔

حسن خان نامی صارف نے عدنان سمیع کی ایک ماضی اور ایک حال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ ’ 235 کلو گرام سے 75 کلو گرام تک، یہ پاکستانی ٹائیگر ہیں جو لگن اور محبت سے دشمن ریاست میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں‘۔

خضر جدون نامی صارف نے گلوکار کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھیں میجر عدنان سمیع بھارت میں ایجنٹ کے طور پر کیسے مخلتف مشن کے لیے اپنی لُک تبدیل کرتے ہیں‘۔

صارف شہریار علی خان نے عدنان سمیع کو بالی وڈ فلم ’تھری ایڈیٹ‘ کے گانے ’بہتی ہوا سا تھا وہ کہاں گیا اسے ڈھونڈو‘ پر ان کی ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی۔

ٹرمپ جھوٹے اور نسل پرست ہیں : برنی سینڈرز

یہ بھی پڑھیں

ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور: ایان علی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے