اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

برطانوی حزب اختلاف کے رہنما جیرمی کوربن نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسحلہ کی فروخت بند کردے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں پرامن مظاہرین کا قتل عام جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے لہذا حکومت برطانیہ کو چاہیے کہ وہ بلا جھجک  اس قتل عام کی مذمت اور اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرے۔جیرمی کوربن کے اس ٹوئیٹ کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا اور  آٹھ ہزار چار سو سےزائد بار صارفین نے اسے ری ٹوئٹ کیا۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے اٹھائیس فروری کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل، حق واپسی مارچ میں شریک فلسطینی مظاہرین کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

تباہ ہونیوالے بھارتی طیارے کے پائلٹ کی بیوہ نے اپنے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے