وینز ویلا میں امریکا کو فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، روس

روس کی سینیٹ کی چیئر پرسن نے کہا ہے کہ ماسکو وینز ویلا میں امریکا کوفوجی مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

رشین فیڈریشن کی سینیٹ  کی  چیئرپرسن نے کہا ہے کہ ماسکو وینزویلا میں امریکا کی فوجی مداخلت کو روکنے کے لئے ہر ضروری اقدام انجام دے گا ۔

روسی سینیٹ کے چیئرمین نے اتوار کو ماسکو میں وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی رودریگرز سے ملاقات میں کہا کہ روس کو اس بات پر سخت تشویش لاحق ہے کہ وینزویلا میں امریکا کے اشتعال انگیز اقدامات سے وینزویلا میں خون خرابہ ہوسکتا ہے اور نتیجے میں امریکا اپنے لئے وہاں فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کرلے گا۔

اس درمیان وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی رودریگرز نے رشیاٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں امریکا کی سازش ناکام ہوگئی ہے اور واشنگٹن کسی بھی قیمت پر اپنا مقصد حاصل نہیں کرپائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا  میں امریکی سازش کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکے گی کیونکہ وینزویلا کے عوام نے اپنے ملک کا دفاع کرنے کی قسم کھائی ہے۔

وینزویلا کی نائب صدر نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکا دیگر ملکوں مین حکومتوں کو گرانے کے لئے پسیوں اور مالی مدد کے حربوں کا استعمال کرتا ہے اور وہ وینزویلا کے سلسلے میں بھی یہی کوشش کررہا ہے کہ وہ انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کی سازش اور حربے سے استفادہ کرے۔

ڈیلسی رودریگرز نے کہا کہ تیئیس فروری نے دنیا نے دیکھا کہ امریکا نے انسان دوستانہ امداد کے نام پر کس طرح تشدد اور بدامنی کو ہوا دینے والے وسائل وینزویلا روانہ کئے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی حکومت امریکا کی نام نہاد  انسان دوستانہ امداد اپنے ملک میں داخل نہیں دے گی کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ یہ اقدام وینزویلا میں مداخلت کی کوشش اور واشنگٹن سے وابستہ حزب اختلاف کے لیڈر گوایدو کی حمایت کے لئے ہے۔

وینزویلا میں گذشتہ تیئیس جنوری کو بحران اس وقت شروع ہوا جب امریکا نواز وینزویلا   کے حزب اختلاف کے لیڈر خوان گوایدو نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی ایما پرخود کو ملک کا صدر اعلان کردیا۔ ان کے اس اقدام کو وینزویلا کے عوام اور حکومت نے ملک کے منتخب اور قانونی صدر کے خلاف بغاوت قراردیا تھا- خوان گوایدو کے لئے امریکا کی حمایت  کے باوجود وینزویلا کے عوام اور فوج کے ساتھ ساتھ چین روس ، میکسیکو ، ترکی اور ایران جیسے ملکوں نے ونزوئیلا کے قانونی صدر مادورو کی حمایت کا اعلان کیا۔

روس نے امریکی اسٹرٹیجی کے مقابلے کی حکمت عملی تیار کر لی

یہ بھی پڑھیں

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک و زخمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے