جاوید بھٹو, کے قتل, کے الزام میں 45 سالہ, شخص ہلمین جورڈن, حراست, میں

جاوید بھٹو کے قتل کے الزام میں 45 سالہ شخص ہلمین جورڈن حراست میں

امریکا:جاوید بھٹو کو تقریباً صبح 11 بجے کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، حملہ آور مبینہ طور پر ان کا پڑوسی ہے اور ان کا جاوید بھٹو کے ساتھ کوئی تنازع چل رہا تھا

جاوید بھٹو کے اہل خانہ کے رکن کے بیان میں بتایا کہ ’ وہ (حملہ آور) بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اکثر بہت چلاتا اور عجیب رویہ رکھتا تھا، جاوید بھٹو کی جانب سے حال ہی میں ان کے خلاف عمارت کے مالک مکان سے شکایت کی تھی‘۔
جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اس مقام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھ گیا ہے۔
اگر جاوید بھٹو کی بات کی جائے تو وہ صحافی نفیسہ ہود بھائی کے شوہر اور معروف پاکستانی ماہر طبیعات پرویز ہود بھائی کے بہنوئی تھے۔
اس کے علاوہ جاوید بھٹو امریکا منتقل ہونے سے قبل سندھ یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
جاوید بھٹو کی موت پر مختلف صحافیوں اور دانشوروں نے دکھ کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے