سابق پولیس, انسپکٹر عابد باکسر کی, عبوری ضمانت, میں 18 مارچ تک, توسیع کردی

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 18 مارچ تک توسیع کردی

لاہور:جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج لاہور ارشد جاوید کی عدالت میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی

عابد باکسر بھی اپنے وکلاء اور دوستوں کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عابد باکسر نے خود دلائل دینا شروع کر دیئے اور کہا کہ ان کیخلاف مقدمات میں جعلی مدعی بنایا گیا جسے میں جھوٹا ثابت کر چکا ہوں۔
عدالت نے عابد باکسر کو دلائل دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ کا وکیل موجود ہے جو قانونی بات کر رہا ہے۔
تفتیشی افسران نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے