ٹائٹلز کی, سنچری, بنانے سے, ایک میچ ,دور رہ گئے

ٹائٹلز کی سنچری بنانے سے ایک میچ دور رہ گئے

سوئٹزرلینڈٹینس: تاریخ میں 20 گرینڈ سلیم حاصل کرنے والے 37 سالہ راجر فیڈرر کا دبئی چمپئن شپ کے فائنل میں ابھرتے ہوئے یونانی اسٹار اسٹیفینوس سے مقابلہ ہوگا جہاں کامیابی کی صورت میں وہ تاریخ رقم کریں گے

راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں بورنا کورک کو67 منٹ کے مقابلے میں باآسانی 6-2 اور 6-2 سے شکست دے دی۔
میچ میں کامیابی کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں میچ کے دوران انہیں زیادہ مواقع نہ دینا اور انہیں شکست کا احساس دلانا اہم تھا اور آخر میں اچھا کھیلنے پر میں خوش ہوں’۔
فیڈرر فائنل میں کامیابی کی صورت میں پروفیشنل سطح پر 100 ٹائٹل جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے جبکہ دبئی میں اب تک 7 ٹائٹلز حاصل کرچکے ہیں۔
ان سے قبل امریکا کے سابق کھلاڑی جمی کونرز نے 109 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جو تاحال پہلے نمبر پر ہیں۔
دبئی چمپیئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسٹیفینوس نے گائل مونفلز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4-6، 7-6 اور 7-6 سے شکست دے دی تھی۔
راجر فیڈرر کو دبئی چمپیئن کے فائنل میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے اس لیے ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے