پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے 177 رنز کا ہدف 20 ویں اوورز کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نےکیا لیکن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر لیوک رونکی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کیمرون ڈیلپورٹ نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فلپ سالٹ نے 28 اور محمد آصف نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی، ابتسام شیخ اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایک وکٹ عمید آصف کے حصے میں آئی۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے کیا تاہم 37 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

زلمی کی آدھی ٹیم 84 پر آؤٹ ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد کپتان ڈیرن سیمی اور ڈاؤسن نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 89 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار کیا۔

آخری اوور میں زلمی کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے جو ڈاؤسن نے آخری گیند پر چوکا لگا کر پورے کیے۔ زلمی نے مقررہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ڈاؤسن 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ڈیرن سیمی 40 اور فلیچر 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ظفر گوہر اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زلمی کے لیم ڈاؤسن کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے