بھارتی قیدیوں کا تشدد: شہید پاکستانی کی میت کل پاکستان آئے گی

بھارتی قیدیوں کا تشدد: شہید پاکستانی کی میت کل پاکستان آئے گی

نئی دہلی: بھارتی جیل میں ہجوم کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانی کی میت کل وطن واپس لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی جیل میں ہجوم کےہاتھوں شہیدشاکراللہ کی میت کل بھارت کے حکام واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت کے شہر جے پور میں واقع سینٹرل جیل میں قید پاکستانی شہری کو ہجوم نے پلوامہ حملے کے بعد تشدد کر کے شہید کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شکور اللہ کو ساتھی قیدیوں  نے بہیمانہ تشدد کر کے 20 فروری کو قتل کردیا تھا۔

مواصلہ اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل کے بیرک میں موجود ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی شہری کے سر پر وار کیے جس کی وجہ سے گہرے زخم آئے اور شکور اللہ جیل میں ہی شہید ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا نے پاکستانی قیدی کی شہادت کا ذمہ دار جے پور جیل کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ بھارت میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سابق سفیر  عبدالباسط کا کہنا تھا کہ عوام کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھارتی حکومت کا مؤقف ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی پر مبنی ہے۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو جے پور کی جیل میں قید شکور اللہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرنا چاہیے اور اسلام آباد میں موجود بھارتی سفیر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کرنا چاہیے۔

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے