اماراتی ولی عہد محمد بن زاید کا پاک بھارت وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

اماراتی ولی عہد محمد بن زاید کا پاک بھارت وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے رابطہ کرکے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری موجودہ کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم سے گفتگو میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے مذاکرات اور رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت قیادت حالیہ واقعات سے نمٹنے کیلئے پرُ امن مذاکرات کو ترجیح دےگی۔

اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت تعلقات کے لیے ہر قسم کے اقدامات کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور استحکام کو پروان چڑھتا دیکھنے کا خواہاں ہے اور پر امید ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر امن مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔

ویتنام میں امریکہ و شمالی کوریا کے سربراہوں کے ناکام مذاکرات

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے