پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی، فضائی حدود جمعے کی دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا، اب فضائی حدود کل دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔

وٹم کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر آپریشن یکم مارچ دوپہر ایک بجے تک بند رہے گا۔

ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، تمام ایئر لائنز نے بھی پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے اور فلائٹ آپریشن کے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سِول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج رات بارہ بجے تک پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کا نوٹم جاری کیا تھا لیکن اس میں اب مزید توسیع کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور، پشاور، اور ملتان ایئر پورٹس سے غیر ملکی ایئر لائنز کے خالی طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی ایئر لائنز نے درخواست کی تھی کہ ان کے خالی طیارے پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر کھڑے ہیں انھیں واپس جانے دیا جائے، اس سلسلے میں دو جہاز لاہور ایئر پورٹ، اور ملتان سے ایک خالی جہاز کو جانے کی اجازت دی گئی۔

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے دو جہاز سعودی ایئر لائن کے تھے، سعودی ائیر لائن کے دونوں جہاز جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔

وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے