وزیراعظم عمران خان, کی, زیرصدارت نیشنل کمانڈاتھارٹی, کااجلاس, وزیراعظم آفس میں, جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاتھارٹی کااجلاس وزیراعظم آفس میں جاری

اسلام آباد: بھارت کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاک فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا الٹی میٹم دیدیا ہے

اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سےمتعلق امور تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کریں گے جبکہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کےممکنہ رد عمل کاحتمی فیصلہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا پہلا اجلاس ہوگا، سروسز چیف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔
گذشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کوبھارت کےغیرذمہ دارانہ رویے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کااجلاس طلب کرلیا تھا جبکہ حکومت نے دراندازی کی جگہ بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کیلئے اوپن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا عالمی برادری خود آکر زمینی حقائق دیکھیں۔
اجلاس میں پوری قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی ،تینوں افواج کےسربراہان کی شرکت کریں گے۔
بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ وہ جمہوری ملک نہیں، بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے