عالمی, ریٹنگز ایجنسی فیچ نے, پاکستانی معیشت, سے متعلق, رپورٹ جاری, کردی

عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد : عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کوبارہ ارب ڈالر فراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائےگا، آئی ایم ایف پلان پاکستانی معاشی استحکام کا باعث بنے گا

فیچ کا کہنا ہے پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں، اس باردئیے جانے والے پیکج کا حجم گزشتہ پلانز سے دگنا ہوگا۔
عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں اضافہ کی شرح چھ اعشاریہ دوفیصد رہے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی مالیاتی اورقرض سےمتعلق صورت حال میں آئی ایم ایف کوخاص دلچسپی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ خسارے کو کم کرنے کا کہاہے، اس کے علاوہ پاکستان کو ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تنا سب میں کمی لانا ہوگی جبکہ آئی ایم ایف سے ایکس چینج ریٹ کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔
رواں ماہ وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا اور اہم معاملات پراتفاق ہوا تھا۔
کہا جارہا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئےتیار ہیں‌ ، معاہدہ آئندہ دو ماہ میں طے پاجائےگا
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسیٹن لگارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئےتیارہے تاہم کچھ اہم اقدامات ضروری ہیں، پروگرام کے تحت حکومت کو معاشی اصلاحات کرناہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز

کراچی: کورونا وائرس کے باعث ملک میں جیولری کی دکانوں سمیت مقامی مارکیٹس شٹ ڈاؤن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے