پاکستان ,کو مجبور, کیا, گیا تو ہر, صورتحال کیلئے, تیار ہیں

پاکستان کو مجبور کیا گیا تو ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں

اسلام آباد: جاری بیان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پاک فضائیہ نےپاکستانی حدود میں رہتے ہوئے ایل او سی کے پار کارروائی کی، پاک فضائیہ کا یہ اقدام بھارت کے جاری جنگی جنون کے جواب میں نہیں تھا

پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فضائیہ کی کارروائی میں انسانی جانوں کے تحفظ کا خیال رکھا گیا، کارروائی کا مقصد دفاع کے حق کی صلاحیت اور عزم کا اظہار تھا، پاکستان صورتحال کو بگاڑنا نہیں چاہتا، اگر پاکستان کو مجبور کیا گیا تو پاکستان ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔
ہم دفاع کا نہ صرف حق رکھتے ہیں بلکہ بھرپور جوابی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، کارروائی کا واحد مقصد ہمارے اس حق کا مظاہرہ تھا جو اپنے دفاع کیلئے حاصل ہے، ہمارا کشیدگی میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن کچھ کیا گیا تو ہم تیار ہیں۔
اس ہی لیے ہم نے واضح وارننگ کے ساتھ دن کی روشنی میں کارروائی کی، ہم اس راستے پر نہیں چلنا چاہتے اور چاہتے ہیں کہ بھارت امن کو موقع دے، بھارت بالغ جمہوریت کی طرح مسائل حل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسلام آباد: بلوچستان میں تقریباً 30 فیصد گھرانے فاقے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے