وینزویلا میں جاری سیاسی بحران, کے نتیجے, میں امریکا, فوجی مداخلت, کی تیاری

وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے نتیجے میں امریکا فوجی مداخلت کی تیاری

ماسکو: جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں شدید سیاسی بحران جاری ہے، جبکہ روسی حکام نے امریکی فوجی مداخلت کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے

امریکا کی جانب سے روس کو وینزویلا بحران پر بات چیت کی پیش کش کی گئی جسے روس نے قبول کرلیا۔
البتہ روس نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا معاملہ حل کرنے کے بجائے حیلوں بہانوں سے کام لیتے ہوئے فوجی مداخلت کی تیاری کررہا ہے، ماسکو کراکس کا ایک قریبی حلیف ملک سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے وینزویلا ایلیٹ ایبرم نے روسی دعوے کو مسترد کردیا، انٹرویو کے دوران صحافی کے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا فوجی مداخلت نہیں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا روس سے معاملے کے حل کے لیے مذاکرات کی بات کی ہے۔
وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے