اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے, والی پروازیں, تا حکم, ثانی روک, دی, گئیں

اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں

لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا ہے جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں ہیں

ایل او سی پر کشیدگی کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
آج صبح بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر اپنی حدود میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے

رحیم یار خان:  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے