پاکستان, اور بھارت کے درمیان, بڑھتے ہوئے, تناؤ پر, تشویش

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ پر تشویش

امریکا: گزشتہ روز بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی گئی تھی لیکن پاک فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتےہوئے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا

اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مزید کشیدگی ہو گئی تھی اور پاکستان نے بھارتی جارحیت کو جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارت کو مناسب وقت پر جواب دے گا۔
جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل سے کام لیتے ہوئے اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات کر کے سیکیورٹی پارٹنرشپ اور خطے میں امن اور سیکیورٹی کے قیام کے مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کر کے اس بات پر زور دیا کہ فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کو کم کرنے کو ترجیح دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل مزاجی سے کام لیں اور کسی بھی قیمت پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ پر براہ راست رابطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔ شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو سے کہا کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کی ضرورت ہے اور امید ظاہر کی کہ اس صورتحال میں امریکا اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے پومپیو سے گفتگو میں واضح کیا کہ بھارتی جارحیت سے افغانستان میں امن کے قیام کی مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے