ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تہران: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جواد ظریف کے استعفے کی تصدیق کردی۔

جواد ظریف کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی ناکامیوں پر معذرت چاہتا ہوں’۔

یاد رہے کہ جواد ظریف ایران کے امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے اہم ترین کردار تھے۔

جواد ظریف نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور 2013 میں ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت کے قیام کے بعد انہیں وزیر خارجہ کے منصب پر فائز کیا گیا۔

59 سالہ جواد ظریف نے امریکا کی ‘یونیورسٹی آف ڈینور’ سے انٹرنیشنل لاء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ایران کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پر جاسوسی کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے