شاہ رخ کو دیکھتے ہی عالیہ بھٹ جذباتی ہوگئیں

اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ڈئیر زندگی‘‘ کی شوٹنگ پر موجود تھیں کہ کنگ خان کو دیکھ کر کافی جذباتی ہوئیں جس کے بعد وہ اپنے اشکوں پر بھی قابو نہ رکھتے ہوئے زاروقطار رونے لگیں۔

غوری شائنڈس کی نئی فلم ’’ڈئیرزندگی‘‘ میں عالیہ بھٹ شاہ خان کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ  فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ عالیہ بھٹ کنگ خان کے تصور میں ایسے کہو ئیں کہ اپنے ڈائیلاگ تک بھول گئیں۔

شوٹ کے دوران ڈائیلاگ بھولنے کے بعد جب شاہ رخ خان اُن کے سامنے آئے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے رونا شروع کردیا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود عملہ پریشان ہوگیا تاہم کنگ خان نے اداکارہ کو چُپ کروایا ۔ جس کے بعد مہیش بھٹ کی صاحبزادی نے بتایا کہ ’’وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں‘‘۔

اداکارہ کی آخری فلم اڑتا پنجاب ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بہاری مہاجر لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جسے شائقین نے بہت سراہا تھا تاہم عالیہ بھٹ ہمٹی شرما کی دلہنیا سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

عوام میں مقبول فنکاروں اور نامور شخصیات کے ساتھ ایسا واقعات کا پیش آنا بہت ہی کم ہوتا ہے، قبل ازیں رومانوی کردار کرنے والے بھارتی فلم نگری کے کنگ خان کے سامنے کئی اداکارائیں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں تاہم اس طرح کی صورتحال دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی پیش آچکی ہے۔

یاد رہے عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار مہیش بھٹ کی صاحبزادی ہیں اور محنت و لگن سے  فلم نگری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا کامیابی سے منوارہی ہیں۔ اداکارہ کئی نامور فنکاروں رشی کپور، کرینہ کپور کے ساتھ کام کرچکی ہیں تاہم مختصر عرصے میں کنگ خان کے ساتھ پہلی بار جلوہ گرہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

کراچی: جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے