وائٹ ہاؤس کو بحران کا سامنا ہے،سابق امریکی مشیر

وائٹ ہاؤس کو بحران کا سامنا ہے،سابق امریکی مشیر

 امریکی صدر کے سابق مشیر نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کو شدید بحرانی صورتحال کا سامنا ہے۔

ہل نیوز کے مطابق ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کا کہنا ہے کہ نیویارک کی عدالت میں صدر ٹرمپ کے خلاف ہونے والی تحقیقات کے ممکنہ نتائج کے پیش نظر حکومت کو برے دنوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کے نتائج سے ڈیموکریٹ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور ملک کی صورتحال بحرانی ہوجائے گی۔اسٹیو بینن نے دعوی کیا کہ ٹرمپ سن دوہزار بیس کے انتخابات میں کامیاب ہوجائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے متعلق مولر تحقیقات کا دائرہ اب ٹرمپ کے رشتہ داروں تک پھیل گیا ہے۔روس نے شروع ہی سے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

وزیراعظم کی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے