جزیرہ نمائے کریمہ کی فضاؤں میں امریکی جاسوس طیارے کی پرواز

جزیرہ نمائے کریمہ کی فضاؤں میں امریکی جاسوس طیارے کی پرواز

روس کے فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایک جاسوس طیارے نے جزیرہ نمائے کریمہ کے جنوبی علاقوں میں پرواز انجام دی ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی نووستی نے خبردی ہے کہ روسی فوجی عہدایداوں  کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایک جاسوس طیارے نے بحیرہ اسود کے ساحلوں پر آبنائے کیرچ اور سواستووپل بندرگاہ کی فضاؤں میں پرواز انجام دی ہے۔

روسی وزارت دفاع نے پہلے بھی خبردی تھی کہ دیگر ممالک خاص طور پر امریکا کے جاسوس طیاروں نے بحیرہ اسود میں روس کی فضائی حدود کے قریب متعدد بار پروازیں انجام دی ہیں۔

روسی وزیردفاع نے بھی ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ جزیرہ کریمہ میں ایک فوجی دستہ تعینات کردیا گیا ہے جو روسی فضائی حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کا پیچھا کرے گا۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب گذشتہ برس نومبر میں یوکرین کے تین بحری جنگی جہاز بحیرہ اسود میں آبنائے کیرچ عبورکرکے جزیرہ نمائے کریمہ میں روسی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

روس نے ان تینوں بحری جنگی جہازوں کو پکڑ لیا ہے۔

تھریسا مے پر جیرمی کوربن کی کڑی نکتہ چینی

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے