سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

رات گئے تیز رفتار ٹرالر نمبر 481 ٹی ایل ایم نے ہائی ایس مسافر ویگن نمبر 3870 ایل ای ایف کو ٹکر مارتے ہوئے دیگر چار گاڑیوں ایف ایکس 2467 اور کرولا 128 اے ایف این، شاہ زور 3865 آر ایل ای کو روند ڈالا،بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 مسافر وارید اور الیاس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 2 تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور قائداعظم اسپتال گولڑہ میں جا کر دم توڑ گئے۔

ذرائع نے حادثےمیں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ریسکیو 1122 نے حادثہ میں20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ترنول پولیس اور ایدھی ایمبولینس سمیت ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں اور علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشیں اور زخمیوں کو نکال کر پمز اسپتال اور مقامی طبی مراکز میں منتقل کیا۔

واضح رہےکہ حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ان تمام تنظیموں, کا, پاکستان تحریک انصاف سے, اب کوئی تعلق, نہیں

ان تمام تنظیموں کا پاکستان تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد: پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کے دستخط کے ساتھ بدھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے