حکومتِ پنجاب, نے, بہاولپور میں مدرسۃ الصابر اور جامع مسجد, سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال, لیا

حکومتِ پنجاب نے بہاولپور میں مدرسۃ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد: فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ بہاولپور میں پنجاب حکومت کی جانب سے مدرسے کا انتظام سنبھالنے کا پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ ‘گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، اس سلسلے میں کل کچھ اقدامات کا اعلان کیا گیا، آج اسی سلسلے میں بہاولپور میں ایک مدرسے کا انتظامی قبضہ پنجاب حکومت نے لیا۔’
انہوں نے کہا کہ ‘یہ وہ مدرسہ ہے جس کے متعلق بھارت یہ پروپیگنڈا کر رہا تھا کہ یہ جیش محمد کا ہیڈکوارٹر ہے، ہفتہ کو پنجاب حکومت میڈیا کے نمائندوں کو اس مدرسے میں لے کر جائے گی جہاں پر وہ خود دیکھ سکیں گے کہ یہ مدرسہ کس طرح سے کام کر رہا تھا۔’
مدرسے میں لگ بھگ 700 طلبا زیر تعلیم ہیں جو زکوٰۃ اور صدقے کے اوپر تدریسی عمل میں مصروف ہیں۔’
وہ یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کارروائیوں کا پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور حکومت، تمام جماعتوں کے اتفاق سے بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے۔
جمعہ کی شام پنجاب حکومت نے بہاولپور میں قائم ایک مسجد اور مدرسے کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا تھا، جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ کالعدم ‘جیش محمد’ کا مرکز ہے۔
حکومتِ پنجاب نے بہاولپور میں مدرسۃ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جو اطلاعات کے مطابق جیش محمد کا ہیڈکوارٹر ہے اور اس کے امور کو چلانے کے لیے ایک منتظم تعینات کیا گیا ہے’۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے مدرسے کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی سنبھال لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے