شام, میں فوجی, اڈے کے, قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک

شام میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک

دمشق: شامی صوبے دیر الزور میں ملکی فورسز کی چھاؤنی کے قریب کار بم دھماکے کے باعث 20 افراد مارے گئے

ہلاک ہونے والوں میں آئل ورکرز بھی شامل ہیں، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔
حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک بار پھر پیچھے سے وار کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں شامی مغربی شہر افرن میں بھی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، شامی فوجی اتحاد نے داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے عام شہروں کونکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
فوجی کارروائیوں اور فضائی بمباری کے باعث شمالی علاقے کو جنگجوؤں سے خالی کرالیا گیا ہے تاہم اب بھی متعدد علاقوں میں داعش کا قبضہ ہے۔
ترجمان فوجی اتحاد کے مطابق 50 ٹرک کے ذریعے سیکڑوں شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوگان شام کے شمالی علاقوں کو غیر مسلح بنا کرکے بے گھر افراد اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کو بسانے کی بات کرچکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک و زخمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے