سعودی شہزادہ, جمعرات کی صبح, چین کی, سرزمین, پر, پہنچے

سعودی شہزادہ جمعرات کی صبح چین کی سرزمین پر پہنچے

چین: اہم آفیشلز سے ملاقات کر کے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے کہ سعودی عرب نہ صرف چین کے اہم ترین تیل کے سپلائر میں سے ایک ہے بلکہ یہ چین کے فوجی ڈرونز سمیت دیگر برآمدات کے لیے بھی اہم مارکیٹ ہے

محمد بن سلمان ایک ایسے موقع پر چین کا دورہ کر رہے ہیں جب ان سے چند دن قبل ہی ان کے ملک کے سب سے بڑے حریف ایران کے اعلیٰ وفد نے چین کا دورہ کر کے اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقات کی تھی۔
بدھ کو چینی صدر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات کر کے انہیں یقین دہانی کرائی کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں سے قطع نظر چین کا ایران کے ساتھ وسیع تر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے قیام کا عزم غیرمتزلزل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
سعودی ولی عہد کے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ گینگ شوانگ نے کہا تھا کہ حالیہ سالوں میں ہمارے مابین تعاون میں مثبت پیش رفت دیکھی گئی ہے جس سے انفرا اسٹرکچر اور اسپیس سیٹلائٹ جیسے شعبوں میں مثبت ثمرات سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس دورے کے ذریعے ہم اپنے دوطرفہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو فروغ دیتے ہوئے تعاون بڑھانے میں کامیاب رہیں گے جس سے ہمارے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
چین کے بعد محمد بن سلمان جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے اور وہاں بھی ان کی سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے