سابق, جج شوکت عزیز صدیقی, کی درخواست, سماعت کے, لیے منظور

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر دائر اپیل پر ان چیمبر سماعت کی

سپریم کورٹ نے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے ان چیمبر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت عظمیٰ کے رجسڑار نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے۔
شوکت عزیز صدیقی نے رجسڑار کے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی، جسے سپریم کورٹ نے منظور کرلیا۔
11 اکتوبر 2018 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی سفارش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع تقریر کے معاملے پر انہیں ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اداروں کے خلاف متنازع تقریر کے معاملے پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے