ڈی ایچ اے سکینڈل،بریگیڈیئر(ر)جاویداقبال کا اعتراف جرم

ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے کیس میں گرفتارجاوید اقبال نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مجسٹریٹ کو اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکامران کیانی کی ایلیزیم کمپنی نے تحریری معاہدے کے باوجود ناقابل فروخت الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارکیٹ میں فروخت کردئیے جس سے ڈی ایچ اے آگاہ نہیں تھا۔اقبالی بیان میں ملزم نے مزید کہا کہ ایلیزیم کمپنی کے ساتھ معاہدے کی منظوری ڈی ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ اور مجاز اتھارٹی نے دی،اکیلے کچھ نہیں کیا اپنے تمام اثاثوں کی انکوائری کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس کیس میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنایا جائے اس سے قبل چیئرمین نیب بھی ملزم جاوید اقبال کی مشروط معافی کی منظوری دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

کراچی: مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے