بنگلہ دیش, کے دارالحکومت, ڈھاکا میں واقع عمارت میں, آگ لگنے ,سے 70 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 70 افراد جاں بحق

ڈھاکا: ڈھاکا کے چک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عمارت میں کیمیکل کا گودام اور پلاسٹک کا سامان موجود ہے۔ آگ سے عمارت کے قریب درجن سے زائد گاڑیاں جل گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

منامہ کانفرنس کی ناکامی پر امریکا کی جانب سے اعتراف

منامہ کانفرنس کی ناکامی پر امریکا کی جانب سے اعتراف

مغربی ایشیا میں نام نہاد قیام امن کے بارے میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے