قومی, سلامتی, کمیٹی کا, اجلاس طلب

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ شریک ہوں گے

اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا اور حکام دفتر خارجہ کلبھوشن یادیو کیس پر بریف کریں گے جب کہ بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہو گا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال، افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے