اچھا ہے میرے والد زندہ نہیں ہیں

بالی ووڈ کے کنگ خان رومانس کی پہچان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار شاہ رخ خان جو اپنی عمدہ اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں مشہور ہیں اس کے علاوہ اداکار اکثر وبیشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فینز کے ساتھ اپنے جذبات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کنگ خان نے نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد میر تاج محمد مرحوم کی یاد میں ان کے کچھ الفاظ شیئر کیے۔

شاہ رخ خان نے لکھا، ‘میں اپنے فریڈم فائٹر والد کی اس نصیحت پر عمل کرتا ہوں، ‘آپ جتنے خاموش ہوتے ہیں،اتنے ہی زیادہ آپ سننے کے قابل ہوجاتے ہیں’۔

اداکار کا مزید کہنا تھا، ‘اچھا ہے وہ (میرے والد) اس وقت دنیا میں نہیں ہیں، ورنہ وہ کچھ لوگوں کی باتیں سن کر اداس ہوجاتے’۔

اگرچہ شاہ رخ خان نے اپنے اس پیغام کے پسِ منظر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا،تاہم ان کی ٹوئٹ سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی دکھ کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ اس وقت ایمسٹرڈیم میں امتیاز علی کی فلم ‘دی رنگ’ (The Ring)  شوٹنگ میں مصروف ہیں،جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما ایک گجراتی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ شاہ رخ خان پنجابی ٹورسٹ گائیڈ کا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی فلم ‘رئیس’ اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

کراچی: جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے