بن سلمان کے دورہ ہندوستان پر کانگریس پارٹی کا احتجاج

بن سلمان کے دورہ ہندوستان پر کانگریس پارٹی کا احتجاج

ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی نے سعودی ولیعہد بن سلمان کا پروٹوکول سے ہٹ کر استقبال کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدام پر اعتراض کیا ہے۔

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سورجے والا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سرکاری پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر ایسے شخص کا استقبال کیا ہے جس نے بقول ان کے پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان اور دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان کے موقف کا ساتھ دیا ہے-

سعودی ولیعہد کے نئی دہلی پہنچنے پر نریندرمودی نے پروٹوکول سے ہٹ کر ان کا ہوائی اڈے پر جا کر استقبال کیا جس پر کانگریس پارٹی اور ہندوستان کے دیگر حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے-

دہشت گرد گروہوں کے حامی اور یمنی بچوں کے قاتل بن سلمان نے ہندوستان کا بھی دورہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب اس ملک کے مختلف علاقوں میں اس دورے کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے ہیں-

ادھر ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے باشندوں نے بھی سعودی ولیعہد بن سلمان کے دورہ ہندوستان کے خلاف احتجاج کیا ہے- مظاہرین نے بن سلمان کے خلاف نعرے لگا کر آل سعود حکومت کو دہشت گردوں کا حامی قرار دیا-

مظاہرین نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یمن کے بے گناہ شہریوں پر اپنے وحشیانہ حملے بند کرے- منگل کو بھی نئی دہلی اور دیگر شہروں میں بن سلمان کے دورہ ہندوستان کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے تھے-

اس سے پہلے بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سعودی ولیعہد کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے-

نابالغ حکومت کو یہ حالات سمجھ نہیں آرہے

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے